تانڈور کے تمام ذخائر آب لبریز

تانڈور ۔ 4 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تانڈور میں بروز اتوار کو صرف ایک دن 24 گھنٹہ میں 65 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق تانڈور کے تمام آبی ذخائر لبریز ہوگئے ہیں ۔ کوٹ پلی تالاب اور جنتہ پلی پراجکٹ میں پانی کی سطح مکمل ہوگئی ہے گزشتہ ماہ اگسٹ صرف ایک ماہ میں 305 ملی میٹر یعنی 30 سنٹی میٹر بارش تانڈور میں ہوئی جو ایک ریکارڈ ہے ۔ تانڈور میں قائم زرعی ریسرچ سنٹر کے زرعی سائنسداں ڈاکٹر سدھاکر کے مطابق اچھی فصل کیلئے یہ بارش کافی ہے ۔