تانڈور۔/4اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تانڈور میں گاندھی جینتی تقاریب منعقد ہوئیں۔ گاندھی چوک پر مقامی قائدین مسرس وجے لکشمی صدر نشین بلدیہ تانڈور اور دیگر نے مجسمہ گاندھی کی گلپوشی کی اور خراج عقیدت پیش کیا۔145 ویں یوم پیدائش کے موقع پر دفتر کانگریس پر تقریب منعقد ہوئی۔ مسرس ایم رمیش صدر ضلع کانگریس، سردار خااں سابق کونسلر، مختار ناز موجودہ کونسلر اور دیگر نے گاندھی جی کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کیا اور بعد ازاں مقامی تنظیموں کی جانب سے سرکاری دواخانہ میں پھل مریضوں میں تقسیم کئے اور بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔