تانڈور 7 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تانڈور میں کارکرد زرعی ریسرچ سنٹر کے سائنس داں شری سدھاکر نے اپنی تحقیق کے بعد دھان کی جدید فصل اُگانے میں کامیابی حاصل کرلی جو کم صرفہ سے کم وقت میں زیادہ منافع بخش ہے۔ اس کا انکشاف مقامی رکن اسمبلی ڈاکٹر پی مہندر ریڈی وزیر حمل و نقل نے اس فصل کی کاشت کا معائنہ کرنے کے بعد کیا۔ ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ ڈاکٹر مہندر ریڈی نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ زرعی سائنس داں ڈاکٹر سدھاکر نے یہ تجربہ بالال منڈل میں روی کمار کسان کی زرعی اراضی میں اضافہ جو کامیاب ثابت ہوا۔ ریاستی حکومت کی منظوری کے بعد اس پروگرام کو ملک کی دوسری ریاستوں میں متعارف کرایا جائے گا۔ ڈاکٹر محمد ریاض موظف سائنس داں جے شنکر زرعی یونیورسٹی راجندر نگر حیدرآباد نے ڈاکٹر سدھاکر کو مبارکباد دی۔ ڈاکٹر ریاض مقیم جامع مسجد ملے پلی نے بتایا کہ ڈاکٹر سدھاکر ان کے شاگرد ہیں۔