تانڈور میں نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد

تانڈور ۔ 15 ۔ اگسٹ ( فیاکس ) احاطہ درگاہ شریف حضرت سید عبدالکریم میں ایک نعتیہ مشاعرہ منعقدہ کیا گیا ۔ قرات کلام پاک ، حافظ عبدالقادر نے کی ۔ حمد و نعت پاک سہیل اللہ خان حیدرآباد نے پیش کی ۔ نعت پاک کی اہمیت پر حافظ شکیل احمد ناظم مدرسہ مدینۃ العلوم نے جامع تقریر کی ۔ باقاعدہ مشاعرہ کا آغاز رفیق جگر کی نعت سے ہوا ان کے بعد محمد عبدالقادر ، سید صادق حسین ، سید زاہد حسین ، حضرت غلام احمد ، علاء الدین عادل ، محمد وسیم ، محمد ناظم تانڈوری ، محمد جعفر شطاری ، محمد ضیاء الدین ضیا ، مولانا عبدالرشید برکاتی وغیرہ نے نعت پاک کے نذرا نے پیش کئے ۔ مہمان شاعر حیدرآباد سے محمد سہیل اللہ خان نے شرکت ۔