تانڈور میں جلسہ سیرت النبیؐبرائے خواتین کا انعقاد

تانڈور ۔27جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جلسہ سیرت النبیؐ برائے خواتین صمد فنکشن ہال میں منعقد ہوا ۔ محترمہ اسماء کوثر نے حمد باری تعالیٰ پیش کی ۔ محترمہ محمدی صمدانی ناظم حلقہ خواتین جماعت اسلامی تانڈور نے افتتاحی کلمات پیش کئے ۔ محترمہ بلقیس رعنا ناظم حلقہ خواتین جماعت ضلع رنگاریڈی نے محسن انسانیت کے عنوان پر خطاب کیا اور محترمہ شاہین صدیقی نے بھی تقریر کی ۔ مہمان مقرر محترمہ ناصرہ خانم ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی تلنگانہ و اڑیسہ نے سیرت کے عنوان پر تفصیل سے بیان کیا ۔ آخر میں محترمہ حمیرہ مدرس نے دعا کی ۔ جی آئی او گرلس اسلامی آرگنائزیشن نے جلسہ خواتین و طالبات کیلئے انعقاد عمل میں لایا ۔ جناب سراج صمدانی امیر مقامی جماعت اسلامی تانڈور نے انتظامات کی نگرانی کی ۔