تالاب میں تیراکی کے دوران کمسن غرقاب

حیدرآباد /20 مارچ ( سیاست نیوز ) ہولی تہوار کے دوران تالاب میں تیراکی پر ایک کمسن غرقاب ہوگیا ۔ یہ واقعہ کشائی گوڑہ پولیس حدود میں پیش آیا ۔ پولیس نے آج اس کمسن 12 سالہ ناگیشور راؤ کی نعش کو تالاب سے نکال لیا جو 17 مارچ کے دن غرقاب ہوگیا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ناگیشور راؤ ہولی تہوار میں جشن منانے کے بعد تیراکی کی غرض سے تالاب گیا تھا ۔ وہ پانچویں جماعت کا طالب علم تھا ۔