حیدرآباد۔ یکم ستمبر، ( سیاست نیوز) اپل پولیس نے پراسرار طور پر ایک ضعیف خاتون کی نعش کو برآمد کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک تالاب سے پولیس نے ضعیف خاتون کی نعش کو برآمد کیا اور اس کی شناخت 65 سالہ پاروتی کی حیثیت سے کرلی گئی جو رامنتا پور علاقہ کے ساکن بالاکرشنا کی بیوی تھی۔ یہ خاتون کل اس کے گھر سے پراصرار طور پرلاپتہ ہوگئی تھی۔ پولیس نے اندرانگر تالاب سے پاروتی کی نعش کو برآمد کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ خاتون پرگتی نویدنا سبھا کیلئے جانا چاہتی تھی اور اس کے فرزند نے اسے اس کی عمر کی زیادتی کے سبب منع کیا تھا تاہم پولیس نے اس بات کی توثیق نہیں کی۔ اپل پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔