پٹلم /4 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پٹلم تحصیلدار کی حیثیت سے مسٹر وی ناگیشور راؤ خدمات انجام دے رہے تھے۔ پٹلم تحصیلدار کی حیثیت سے مسٹر تارا سنگھ نے جائزہ حاصل کرلیا ہے ۔ تحصیلدار مسٹر تاراسنگھ جائزہ حاصل کرتے ہی صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پٹلم منڈل تمانگر دیہات میں ماہاکالی ویروا کا مکان جل کر خاکستر ہوگیا تھا ۔ ریونیو آفیسران ضلع کلکٹر سے نمائندگی کرتے ہوئے 8 ہزار روپئے کی منظوری حاصل کرتے ہوئے مسٹر تارا سنگھ تحصیلدار نے ویروا کو 8 ہزار کا چیک حوالے کیا ۔ اس موقع پر نائب تحصیلدار مسٹر سایا گوڑ آر آئی مسٹر کرانتی کمار ، وی آر او لکشمیاں موجود تھے ۔