تاج کرشنا میں SUTRAA فیشن ایگزیبیشن

حیدرآباد ۔ 10 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : فیشن کی دنیا میں لیکثرری ٹریڈ مارک رکھنے والے SUTRAA نے نظام کی سرزمین حیدرآباد کے تاج کرشنا میں 10 مئی کو دو روزہ سوترا فیشن نمائش کا آغاز کیا ہے ۔ اس سے قبل سوترا نے ملک کے مختلف شہروں میں اس طرح کے کامیاب فیشن شوز کو منعقد کیا ہے ۔ سوترا کا آغاز کولکتہ سے کیا گیا تھا جس کو ملک کے گاہکوں نے خوب پسند کیا ۔ حیدرآباد میں سوترا نمائش کا ایکٹریس جنی ، کرشما منگالانی ڈائرکٹر برانڈ KAIR نے افتتاح انجام دیا ۔ انہوں نے اس موقع پر دل خوش کردینے والے فیشن نمائش پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یقینی طور پر گاہک اس کو خوب پسند کرینگے ۔ سوترا کے دو نوجوانوں ڈائرکٹرس مونیکا اور اومیش مدھیان نے عالمی سطح کی نمائش کو اپنے خواب کی تکمیل قرار دیا ۔ انہوں نے گاہکوں سے خواہش کی کہ وہ ہوٹل تاج کرشنا میں جاری فیشن ایگزیبیشن سے استفادہ کریں ۔۔