اداکارپرکاش راج نے یوپی اور مرکزی حکومت کو تاج محل کے موضوع پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔اپنی منفرد اداکاری کے لئے پہچانے جانے والے اداکار نے ٹوئٹر کے سہارے سے کہاکہ ’’کیا یہ دنیا کا عجوبہ تاج محل ہمارے مستقبل کا ماضی رہے گا ؟؟‘‘۔
#justasking …..Will this worlds wonder #tajmahal be a past in our future ..??? pic.twitter.com/4tTvBHr7UR
— Prakash Raj (@prakashraaj) October 23, 2017
انہوں نے مضبوطی سے کے ساتھ ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ جب آپ تاج محل کی بنیادوں میں کھدوائی کا کام شروع کریں گے ‘ تو کتنا وقت لگے گا اس کو زمین دوز کرنے میں ۔کیا ہم ایک بار اپنے بچوں کو آخری مرتبہ تاج محل کا مشاہدہ کرسکیں گے‘‘۔
Let’s set it straight….. I will continue to question. It’s my fundamental right pic.twitter.com/JJBegBjAGc
— Prakash Raj (@prakashraaj) October 23, 2017
اترپردیش کے بی جے پی رکن اسمبلی سنگیت سوم کی جانب سے اس منومنٹ کو ہندوستانی تاریخ پر سیاہ باب قراردینے اور دنیاکے اس عجوبے کو تعمیر کرنے والے حکمران کو غدر قراردئے جانے کے بعد تناظر میں پرکاش راج کا یہ بیان کافی اہمیت کا حامل مانا جارہا ہے۔