تاجر برقی تار کی زد میں آکر فوت

حیدرآباد۔ /29 مئی (سیاست نیوز) صنعت نگر علاقے میں پیش آئے واقعہ میں ایک تاجر برقی تار کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ 29 سالہ کے رام ساکن بالانگر راما راؤ نگر /21 مئی کو اپنے مکان میں پلگ لگانے کے دوران حادثہ کا شکار ہوگیا تھا جس کے نتیجہ میں اسے ایک خانگی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا اور آج زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔
حالت نشہ میں ایک شخص کی خود کشی
حیدرآباد۔ /29 مئی (سیاست نیوز) راجندر نگر کے علاقے عطا پور میں 30 سالہ بی سروپ کمار نے زہر پی کر خودکشی کرلی ۔ پولیس کے بموجب سروپ نے کل اپنے مکان میں اس وقت زہر پی لیا تھا جب وہ حالت نشہ میں تھا ۔ رشتہ داروں نے اسے دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا جہاں پر اسے ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا ۔ خودکشی کے ایک اور واقعہ میں 25 سالہ کے نیلیماں نے سسرالی رشتہ داروں کے مزید جہیز کیلئے ہراساں کرنے پر خودسوزی کرلی ۔ یہ واقعہ /26 مئی کو پہاڑی شریف پولیس حدود میں پیش آیا ۔ پولیس نے خاتون کے شوہر نیرو اور رشتہ داروں کے خلاف جہیز کی ہراسانی اور خودکشی پر آمادہ کرنے کا ایک مقدمہ درج کرلیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔