بے قابو لاری ، ٹول پلازا آفس میں گھس پڑی

کاماریڈی :5؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کاماریڈی کے بھکنور بائی پاس روڈ ٹول پلازا پر ایک تیز رفتار لاری جو بے قابو ہوکر آپریٹر کے روم میں گھس پڑی جس کی وجہ سے ٹول پلازا آپریٹر شدید زخمی ہوگیا ۔ یہ لاری حیدرآباد سے نظام آباد کی طرف جارہی تھی ۔ پولیس بھکنور نے لاری ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ۔اس حادثہ کی وجہ سے ٹریفک مسدود ہوگئی ۔ بعد میں ٹریفک کو بحال کیا گیا ۔ قریب میں موجود ٹول پلازا ورکرس بھی زخمی ہوگئے ۔

100گرام سونے کے ساتھ
مسافر گرفتار
شمس آباد۔/5اپریل، ( سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایرپورٹ شمس آباد کسٹمس عہدیداروں نے ایک مسافر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 100گرام سونا برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب عمان سے شمس آباد آنے والی فلائیٹ کے ایک مسافر کی تلاشی لینے پر اس کے سوٹ کیس راڈ سے 100گرام سونا برآمد ہوا جس پر اسے حراست میں لیتے ہوئے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔