حیدرآباد /31 اگست ( سیاست نیوز ) گھٹکیسر کے علاقہ میں ایک بے روزگار نے خودکشی کرلی ۔ آوٹر رنگ روڈ گھٹکیسر کے احاطہ میں 25 سالہ سنتوش نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا ۔ سنتوش محبوب آباد کا ساکن تھا جو ملازمت کی تلاش میں شہر حیدرآباد آیا تھا ۔ تاہم وہ ملازمت کی تلاش میں ناامید ہوکر دلبرداشتہ ہوگیا تھا ۔ گھٹکیسر پولیس نے یہ بات بتائی ۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔