بے روزگار نوجوان کی خودکشی پر تنازعہ

حیدرآباد /11 جون ( سیاست نیوز ) عنبرپیٹ کے علاقہ میں ایک بے روزگار کی موت کے بعد تنازعہ پیدا ہوگیا ۔ متوفی کے ارکان خاندان اس اقدام کو بے روزگاری سے تعبیر کر رہے ہیں۔ جبکہ متوفی کی بیوی اس اقدام کو جائیداد کے تنازعہ کی وجہ قرار دے رہی ہے ۔ عنبرپیٹ پولیس ذرائع کے مطابق 32 سالہ شخص انجینلو جو بابو نگر علاقہ کا ساکن نے آج صبح پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ 2 سال قبل اس نے ایم بی اے کی تعلیم مکمل کی تھی اور روزگار کی تلاش میں تھا ۔ جس کو مسلسل ناکامی حاصل ہو رہی تھی ۔ جس نے انتہائی اقدام کرلیا جبکہ اس شخص کی بیوی جائیداد کے آپسی تنازعہ کے انتہائی اقدام کی خصوصی وجہ قرار دے رہی ہے ۔ پولیس نے ایک مقدمہ در درج کرلیا ہے ۔