بے روزگار شوہر سے تنگ بیوی کی خودکشی

حیدرآباد /15 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) بے روزگار شوہر کی حرکتوں سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی اور خودکشی نوٹ میں اپنے شوہر کو بے گناہ بتایا ہے ۔ یہ واقعہ مادھاپور پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 22 سالہ سجاتا نے جو کنڈاپور علاقہ کے ساکن شنکر کی بیوی تھی ۔ اس کا شوہر بے روزگار تھا اور شراب کے نشہ کا عادی تھی ۔ شنکر اکثر نشہ کی حالت میں مکان پہونچکر اپنی بیوی سے جھگڑا کرتا تھا اور اسے ہراساں و پریشان کرتا تھا جس سے تنگ آکر کل رات اس خاتون نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

گرکر زخمی ہونے والے شخص کی
علاج کے دوران موت
حیدرآباد /15 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) بالانگر کے علاقہ میں ایک شخص اپنے مکان کے قریب مشتبہ حالت میں گرکر فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مکان سے تھوڑی دور کے فاصلے پر گرکر 28 سالہ شیخ چاند شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران رات دیر گئے فوت ہوگیا ۔ شیخ چاند حمال بستی بورا بنڈہ علاقہ کا ساکن تھا ۔ پولیس بالانگر نے یہ بات بتائی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق شیخ چاند پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔