بے روزگار شخص کی خودکشی

حیدرآباد /24 فروری ( سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ دودھ باؤلی میں ایک شخص نے پھانسی لیکر خودکشی کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ کرن کمار جو بے روزگار تھا ۔ دودھ باؤلی علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس کے والدین کام کاج پر جانے اور بیکار ی میں وقت گذاری سے اسے مناکرتے تھے ۔ کل شام بھی کرن کمار کے والدین کافی ڈانٹ ڈپٹ کا شکار بنایا جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے سمجھا جاتا ہے کہ پھانسی لیکر خودکشی کرلی جو صبح پھانسی پر مردہ پایا گیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔
کام دلانے کے بہانے زیورات کا سرقہ
شمس آباد ۔ 24 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : شمس آباد کے موضع سات امرائی میں ایک شخص نے ایک خاتون کو ملازمت دلانے کے بہانے اس کے زیورات لے کر فرار ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب پی یدوکنڈلو الیاس کنڈل 32 سالہ ساکن وینکٹاپور سرور نگر نے بدویل راجندر نگر کی رہنے والی لکشمی دیوی 40 سالہ کو کام دلانے کے بہانے سے اسے سات امرائی لاکر اسے شراب پلا کر اس کے گلہ سے 8 گرام منگل سوتر اور 3 گرام بالیاں لے کر فرار ہوگیا ۔ ہوش آنے کے بعد خاتون نے دیکھا تو اس کے گلہ اور کان سے زیورات غائب تھے ۔ خاتون کی شکایت پر شمس آباد آر جی آئی پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے کنڈل کو گرفتار کر کے ریمانڈ کے لیے بھیج دیا ۔۔