نلگنڈہ۔/18مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صلع میں اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کی جانب سے بیروزگاری کے خاتمہ کیلئے خودروزگار فراہم کرنے کی غرض سے قرضہ جات کیلئے درخواستیں داخل کرنے ضلع کلکٹر ستیہ نارائنا ریڈی نے اقلیتی طبقات سے خواہش کی۔ انہوں نے بتایا کہ سال 2014-15 کیلئے حکومت کی جانب سے 50فیصد سبسیڈی اسکیم سے استفادہ کرتے ہوئے خود مکتفی بنانے کیلئے قرضہ جات کی منظوری کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے اقلیتی طبقات کے علاوہ ایس سی، ایس ٹی طبقات کو انکم سرٹیفکیٹس، ذات و دیگر دستاویزات کی درخواست داخل کرنے پر فوری سرٹیفکیٹس جاری کرنے کی تحصیلداروں کو ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو کوئی شکایت درپیش ہو تو ضلع اقلیتی مالیاتی کارپوریشن ای ڈی سید سراج اللہ سے ربط پیدا کریں۔