بغداد۔31جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) دولت اسلامیہ نے ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں ایک فرانسیسی بولنے والے جہادی کو مغربی ممالک پر حملوں کی اور عراق میں جاسوسوں اور مبینہ بے دینوں کو ہلاک کردینے کی دھمکیاں دی گئی ہیں ۔ اس ویڈیو فلم کی جھلکیاں کل جہادی ویب سائیٹ پر شائع کی گئیں جن میں کہا گیا ہے کہ دولت اسلامیہ کے دفتر میں جو عراق کے صوبہ نینوا میں واقع ہے ‘ یہ فلم تیار کی گئی ہے ۔ اس میں نوجوان کو بیان دیتے ہوئے دکھایا گیاہے ۔ بعدازاں جہادیوں نے اُسے سزائے موت دینے کے انداز میں گولی مار کر ہلاک کردیا ۔ فرانسیسی داں شخص نقاب پوش تھا ۔ فوجی وردی میں تھا اور ایک ہینڈ گن سے مسلح تھا ۔ اُس کے سنہرے بال نقاب کے نیچے نظر آرہے تھے ۔ ویڈیو 13نومبر کے پیرس حملہ کے بعد تیار کیا گیا ہے جس میں 130 افراد ہلاک کردیئے گئے تھے اور جس کی ذمہ داری دولت اسلامیہ نے قبول کی تھی ۔ ایران اور عراق میں امریکی زیر قیادت اتحادی فوج کے جنگ کرنے کو ناقابل مافی اشرار کی کارروائی قرار دیتے ہوئے انتباہ دیا گیاہے کہ جہادی گروپ اُن کو کچل کر رکھ دے گا ۔ فرانسیسی داں جہادی نے قسم کھائی کہ دولت اسلامیہ ایسی ہی کارروائیاں کرے گا۔ مغربی ممالک کو 11ستمبر 2001ء جیسے حملوں کا نشانہ بنایا جائے گا جبکہ امریکہ نے پیرس قتل عام میں تقریباً تین ہزار افراد کو قتل کیا تھا ۔