بی یو ایم ایس میں داخلوں کیلئے اعلامیہ کی اجرائی

نظام آباد:4 ؍ اگست(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ڈاکٹر سمیع امان ڈائرکٹر فیضان ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی نظام آباد کی اطلاع کے بموجب بی یو ایم ایس (یونانی ڈاکٹری کورس) میں داخلوں کیلئے سرکاری سطح پر اعلامیہ کی اجرائی عمل میں آچکی ہے ۔ انٹرنس ٹسٹ میں شرکت کیلئے بی پی سی گروپ انٹرمیڈیٹ کامیاب امیدوار اہل ہیں۔ تلنگانہ ریاست میں دو(۲) یونانی میڈیکل کالجس قائم ہیں۔ ان کالجوں میں داخلہ بذریعہ انٹرنس ٹسٹ ہوتاہے۔ بی یو ایم ایس یونانی کورس اُردو ذریعہ تعلیم رائج ہے ۔ فارمس داخل کرنے کی آخری تاریخ 7؍اگست 2014ء مقرر ہے ۔ مذکورہ کورس سے متعلق مزید رہنمائی کیلئے ڈاکٹر سمیع امان ڈائرکٹر سے 9849310852پر ربط قائم کرسکتے ہیں۔