بی سی سی آئی کی انتظامیہ کمیٹی کا اعلان

نئی دہلی ۔ 30 ؍ جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج بی سی سی آئی کیلئے 4 رکنی انتظامی کمیٹی نامزد کی ہے جس کی قیادت سابق سی اے جی ونود رائے کر رہے ہیں ۔ سپریم کورٹ کی جانب سے مقررہ کردہ یہ چار رکنی کمیٹی اب بی سی سی ان کے انتظامات چلائے گی۔ بی سی سی آئی کیلئے نامزد اس چار رکنی کمیٹی میں تاریخ داں رام چندراگوہا ‘ بنکر وکرم لمیا اور خاتون کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈائینا ایڈولجی شامل ہیں ۔ یہ کمیٹی اس وقت تک بی سی آئی کے انتظامات کی دیکھ بھال کرے گی تاکہ بورڈ کے باضابطہ انتخابات نہیںکروائے جائیں گے۔ علاوہ ازیں فبروری میں منعقد شدنی آئی سی سی کے اجلاس میں وکرم اور امیتابھ چودھری بی سی سی آئی کی نمائندگی کریں گے۔ سپریم کورٹ نے 2 فبروری کو بی سی سی آئی کے صدر انوراگ ٹھاکر اور ان کے نائب کو برطرف کر دیا تھا ۔