بی سی سی آئی ورکنگ کمیٹی کا اتوار کو اجلاس

نئی دہلی 4 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ کنٹرل بورڈ (بی سی سی آئی) کے طاقتور ترین ادارہ ورکنگ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس 8 فروری کو چینائی میں منعقد ہوگا جس میں سالانہ اجلاس عام (اے بی ایم) کے انعقاد کی تواریخ پر فیصلہ کیا جائے گا اور آنے والے دنوں میں بی سی سی آئی کے ’’جلا وطن‘‘ صدر این سرینواسن کے لائحہ عمل سے واقفیت حاصل کی جائے گی۔ باوثوق ذرائع کے مطابق ورکنگ کمیٹی کے ارکان کی اکثریت 7 فروری کو ہی چینائی پہونچ جائے گی جہاں ٹاملناڈو کی طاقتور شخصیت (سرینواسن) کسی غیر رسمی اجلاس میں چند ارکان سے ملاقات کریں گے۔