کارگذار صدر سی کے کھنہ کی جانب سے عطیہ کی پیشکش
نئی دہلی۔ 17 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بورڈ آف کنٹرول کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے کارگذار صدر سی کے کھنہ نے کہا کہ پلوامہ دہشت گرد حملے میں شہید سی آر پی ایف جوانوں کے پسماندگان کیلئے بورڈ 5 کروڑ روپئے کا عطیہ دے گا۔ انہوں نے تجویز کی کہ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھلے جانے والی سید مشتاق علی ٹروفی جس کا آغاز 24 فروری سے وشاکھاپٹنم میں ہوگا اور آئی پی ایل 2019ء کے افتتاحی میچس میں 2 منٹ کی خاموشی منائی جائے گی تاکہ مہلوکین کو خراج عقیدت پیش کیا جائے۔ انہوں نے پلوامہ دہشت گرد حملے پر دوسرے شہریوں کے ساتھ مل کر مذمت کرتے ہیں اور مہلوکین کے فیملیز کے ساتھ تعزیت پیش کرتے ہیں اور وہ کسی معتبر حکومتی ایجنسی کے ذریعہ سے 5 کروڑ روپئے کی رقمی امداد پسماندگان تک پہنچائیں گے۔