نئی دہلی ؍ چینائی ۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے ڈی اور انا ڈی ایم کے نے مرکز میں این ڈی اے کی تشکیل حکومت میں مدد کے تعلق سے تمام امکانات برقرار رکھے ہیں۔ یو پی اے حلیف این سی پی نے این ڈی اے کی تائید کا امکان مسترد کردیا۔ بی جے ڈی سربراہ نوین پٹنائک اور انا ڈی ایم کے سربراہ جئے للیتا نے کہا کہ انہوں نے فی الحال تائید کے معاملہ میں کوئی فیصلہ نہیں کیا اور نتائج کا انتظار کررہے ہیں۔ بی جے پی نے کہا کہ وہ قومی مفاد میں کسی کی بھی تائید کا خیرمقدم کرے گی
پارٹی سے ناراض نہیں ہوں : سشما
بھوپال ۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سینئر بی جے پی لیڈر سشماسوراج نے آج کہا کہ وہ پارٹی سے ناراض نہیں ہیں جیسا میڈیا میں پیش کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی مسئلہ پر ان کا پارٹی سے کوئی اختلاف نہیں ہے۔ صدر بی جے پی راجناتھ سنگھ اور سینئر لیڈر نتن گڈکری نے آج صبح دہلی میں سشماسوراج کے گھر پہنچ کر ان سے ملاقات کی۔ اس سے یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھی کہ تشکیل حکومت اور سشماسوراج کے امکانی رول پر وہ ناراض ہیں۔