دھنباد 7 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق چیف منسٹر بہار مسٹر نتیش کمار نے آج بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ وہ اکثریت میں اقلیتی برادری کا خوف پیدا کرکے سماج کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ انہوں نے یہاں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی سما ج کو تقسیم کر رہی ہے ۔ پارٹی نے ووٹوں کی سیاست کیلئے اکثریت میں اقلیتی برادری کا خوف پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ اب تک اقلیتیں ‘ اکثریت سے خوف زدہ رہتی تھیں لیکن اب حالت بدل گئی ہے ۔