بی جے پی یوپی نگر پنچایت چناؤ میں ناکامیوں پر خاموش

ایٹا (یوپی) 4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے بی جے پی پر جھوٹ باتیں پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ یہ پارٹی اترپردیش کے میئر والے انتخابات کے اچھے مظاہرے پر خود ستائی کا مظاہرہ کررہی ہے لیکن نگر پالیکا اور نگر پنچایت چناؤ میں اپنی شکست کے تعلق سے خاموش ہے۔ اکھلیش نے گزشتہ روز یہاں کہاکہ بی جے پی جھوٹ باتیں کرنے والی پارٹی ہے۔ اِس نے اترپردیش میں 16 میئر نشستوں میں سے14 جیتے جس کا سبب الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں ہیں لیکن نگر پالیکا اور نگر پریشد چناؤ میں اپنی ناکامیوں کا کوئی ذکر نہیں کررہی ہے۔ اکھلیش یہاں ایک شادی تقریب میں شرکت کیلئے آئے تھے۔