لکھنو ۔ 11ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) راجستھان ، مدھیہ پردیش ، چھتیس گڑھ ، تلنگانہ اور میزورم کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے ناقص مظاہرہ پر اُسے طنز کا نشانہ بناتے ہوئے صدر سماج وادی پارٹی اکھلیش یادو نے آج کہا کہ جب ’’ ایک اور ایک یکجا ہوتے ہیں تو 11بن جاتا ہے ‘‘ ۔ ایک ٹوئیٹ میں اکھلیش نے کہا کہ جب ایک اور ایک مل کر بنتے ہیںگیارہ ، تب بڑے بڑوں کا ستہ ہوجاتی ہے نو دو گیارہ ۔