بی جے پی ہندوؤں اور مسلمانوں کو لڑا رہی ہے :شنکر اچاریہ

لکھنؤ ۔ /27 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شنکر اچاریہ سوامی ادھوکشا ننددیو تیرتھ مہاراج جگت گرو نے بی جے پی اور اس کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار پر شدید تنقید کی اور کہا کہ یہ دونوں مسلمانوں اور ہندوؤں کو لڑارہے ہیں ۔ ملک میں مودی کی لہر نہیں ہے ۔ بی جے پی ہرگز حکومت نہیں بناسکے گی ۔ انہوں نے آر ایس ایس نریندر مودی اور راجناتھ سنگھ پر راست تنقید کی اور کہا کہ مودی کو وزیراعظم بنانے ان لوگوں کا منصوبہ کامیاب نہیں ہوگا ۔ پورے ملک میں جس طرح کی لہر پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے وہ دھوکہ ہے ۔