بی جے پی کے 2014 ء کے انتخابی مظاہرے کے اعادہ کا امکان نہیں جنتادل (یو) کے سینئر قائد پون کمار ورما کا بیان

کولکتہ ۔ /21 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جے ڈی یو کے سینئر قائد پون کمار ورما نے آج کہا کہ بی جے پی آئندہ لوک سبھا انتخابات میں اپنے 2014 ء کے انتخابی مظاہرے کا اعادہ کرنا ممکن نہیں ہوگا ۔ کیونکہ این ڈی اے کو مجوزہ اپوزیشن اتحاد سے زیادہ تعداد میں نشستیں یحاصل کرنا ہوگا ۔ سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کی مخلوط حکومت کی سیاست ’’ انسانی رویہ‘‘ اختیار کئے ہوئے تھی ۔انہوں نے کہا کہ واجپائی جانتے تھے کہ مخلوط اتحاد کے پارٹیوں کو اختلافات کے باوجود کس طرح ساتھ لیکر چلایا جاسکتا ہے ۔ بی جے پی کے ریاستوں میں مخلوط اتحاد میں شریک 40 سیاسی پارٹیاں ہیں ان میں سے چند اہم اور نمایاں شراکت دار ہیں جو بی جے پی پر برہم ہیں ، مثال کے طور پر اکالی دل اور شیوسینا کے نام لئے جاسکتے ہیں ۔