بی جے پی کے خواتین شعبہ کے کارکنوں کا چیف منسٹر کے دفتر تک جلوس روک دیا گیا

لکھنؤ ۔ 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے شعبہ خواتین کا ایک احتجاجی جلوس جس نے ریاست میں خواتین پر مظالم کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف بطور احتجاج چیف منسٹر کے دفتر کا گھیراؤ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ چیف منسٹر کے دفتر واقع لال بہادر شاستری بھون کی سمت ریاستی صدر لکشمی کانت باجپائی کی زیرقیادت جارہا تھا لیکن پولیس نے اسے لال بہادر شاستری بھون تک پہنچنے سے روک دیا۔ پولیس اور بی جے پی مہیلا مورچہ کے کارکنوں میں ہاتھا پائی ہوئی جبکہ جلوس کو زبردستی چیف منسٹر کے دفتر تک لے جانے کی کوشش کی گئی۔ بعدازاں بی جے پی کارکنوں نے دھرنا دیا اور الزام عائد کیا کہ پولیس کی زبردستی کی وجہ سے چند کارکن زخمی ہوگئیں۔ بعدازاں 12 رکنی وفد نے پرنسپل سکریٹری برائے داخلہ سے ملاقات کرکے بات چیت کی۔