پٹنہ۔جمعہ کے روز سی پی ائی کے لیڈر ستیا رام یچوری نے کہاکہ پارٹی 9اکٹوبر کو ملک گیر سطح پر بی جے پی کے خلاف احتجاجی دھرنا منظم کرتے ہوئے سی پی ائی ایم کی زیرقیادت ریاست کیرالا میں سیاسی تشدد پس پردہ مکتوب کے حقیقی ایجنڈہ کا پردہ فاش کریں گے۔
یچوری نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہاکہ ’’ سی پی ائی ایم ملک گیر سطح پر احتجاج کرتے ہوئے ریاست کیرالا میں بی جے پی کے تشدد ایجنڈہ کو منظرعام پر لائیں گے‘‘۔ انہوں نے کہاکہ مغربی بنگال کے طرح بی جے پی کیرالا میں بھی فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
انہو ں نے کہاکہ ’’ بی جے پی صدر امیت شاہ نے کیرالا میں اسی ہفتہ فرقہ وارانہ سیاست کا کھیل شروع کیا ہے‘ مگر لوگ بی جے پی کو اچھی طرح سمجھتے ہیں‘‘۔ یچوری نے وزیراعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ مودی کی زیر قیادت مرکزی حکومت ’’تمام محاذوں پرپوری طرح ناکام ہوگئی ہے‘‘۔
انہوں نے کہاکہ ’’ نوٹ بندی او رجی ایس ٹی جیسی عوام دشمن پالیسیوں کے ذریعہ حکومت نے ملک مشکل حالات سے دوچار کردیا ہے‘‘۔انہوں نے کہاکہ مودی حکومت نہ تو ملازمتیں فراہم کرپارہی ہے اور نہ ہی اس کا قیمتوں پر قابو ہے۔
یچوری نے کہاکہ’’ ہم کیرالا میں بی جے پی کا فرقہ وارانہ ایجنڈہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے‘‘