بی جے پی کے اشتہار پر عآپ کا اعتراض مسترد

نئی دہلی 6 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) مختلف اخبارات میں بی جے پی کے اشتہار پر تنازعہ پیدا ہوگیا کیونکہ عام آدمی پارٹی نے اسکو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیا ۔ تاہم الیکشن کمیشن نے اس اعتراض کو مسترد کردیا اور کہا کہ اشتہار میں کوئی قباحت نہیں ہے ۔ عام آدمی پارٹی نے اشتہار پر اعتراض کیا جس میں مودی حکومت کی کامیابیوں کا تذکرہ کیا گیا ہے اور اپیل کی گئی کہ بی جے پی کو وو ٹ دیا جائے ۔