بی جے پی کی مستحکم حکومت نے ملک کو غیر مستحکم کردیا:ٹھاکرے

ممبئی ۔ /27 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے صدر شیوسینا ادھو ٹھاکرے نے آج کہا کہ بی جے پی کی مستحکم حکومت نے ملک کو غیرمستحکم کردیا ہے ۔ وہ مراٹھی بھاشا دیوس کی ایک تقریب سے مضافاتی علاقے میں خطاب کررہے تھے ۔ ٹھاکرے نے سینا کے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ بی جے پی کو حکومت سے بے دخل کردیں ۔ شیوسینا برسراقتدار این ڈی اے اتحاد میں شاکی حلیف ہے اور اس نے ہمیشہ آئندہ لوک سبھا مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات بی جے پی کے ساتھ اتحاد سے لڑنے سے انکار کردیا ہے ۔

تریپورہ میں بی جے پی کی کامیابی : ایگزٹ پولس
نئی دہلی ۔ /27 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) دو ایکزٹ پولس میں پیش قیاسی کی گئی ہے کہ تریپورہ میں بی جے پی بائیں بازو اتحاد کو اقتدار سے بیدخل کردے گی ۔ ایگزٹ پولس کی پیش قیاسی کے بموجب بی جے پی کا موقف دیگر دو شمال مشرقی ریاستوں میگھالیہ ، ناگلینڈ میں بھی مستحکم ہوگا ۔ جنکی بات نیوز نے بی جے پی ۔ آئی پی ایف پی اتحاد کو 35 تا 45 فیصد نشستیں حاصل ہونے کی پیش قیاسی کی ہے جبکہ ایکسیس مائی انڈیا نے بھی اسی قسم کی پیش قیاسی کی ہے ۔