بی جے پی کی خاموشی پر کانگریس کی تنقید

نئی دہلی۔ 7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج جاریہ تنازعات پر بی جے پی کے خلاف تنقیدوں میں شدت پیدا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مدھیہ پردیش میں ویاپم اسکام اور للت مودی معاملہ پر بی جے پی کی خاموشی سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وہ میڈیا اور عوامی رائے کے ساتھ کس طرح برتاؤ کرتی ہے۔ سینئر کانگریس لیڈر منیش تیواری نے بتایا کہ ویاپم اسکام میں اب تک 40 افراد کی موت واقع ہوئی ہے اور صرف سی بی آئی تحقیقات کے ذریعہ حقائق کا پردہ فاش ہوسکتا ہے۔

کانگریس کو موت کی سیاست سے دلچسپی
نئی دہلی ۔ 7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے سپریم کورٹ سے ویاپم اسکام کی سی بی آئی کی جانب سے تحقیقات کی نگرانی کی خواہش کی ہے جس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بی جے پی نے کانگریس پر الزام عائد کیا کہ اسے صرف ’’موت کی سیاست‘‘ سے دلچسپی ہے۔ اسی وجہ سے وہ عدلیہ سے اصرار کررہی ہے۔