چندی گڑھ ۔ 21 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) مایاوتی کی بی ایس پی اور تین آزاد ارکان اسمبلی نے ہریانہ میں حکومت تشکیل دینے بی جے پی کی تائید کی جس نے اسمبلی انتخابات میں کامیابی کے بعد آئندہ حکومت تشکیل دینے کا ادعاء پیش کیا ہے۔ بی ایس پی کے ٹیک چند شرما نے جو واحد رکن اسمبلی ہیں، تین آزاد ارکان کے ساتھ تائید کی۔بی جے پی کو تنہا اقتدار حاصل ہوا ہے ۔