نئی دہلی ۔ /24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سابق رکن پارلیمنٹ شرد یادو نے آج اعلان کیا کہ وہ کرناٹک میں جہاں انتخابات مقرر ہیں بی جے پی کو شکست دینے کیلئے کانگریس کی تائید کریں گے ۔ یادو جے ڈی یو کے باغی قائد ہیں اور انہیں کرناٹک کی چند نشستوں کی پیشکش کی گئی ہے لیکن ان کے گروپ نے فیصلہ کیا ہے کہ اسمبلی انتخابات میں مقابلہ نہیں کیا جائے گابلکہ بی جے پی کو شکست دینے کیلئے کانگریس کی تائید کی جائے گی ۔