بی جے پی کو رتھ یاترا کیلئے مغربی بنگال حکومت کی منظوری کا انتظار

کولکتہ ۔ 14 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال بی جے پی ہفتہ تک ریاستی حکومت کی جانب سے پارٹی کی رتھ یاترا مہم ریاست گیر سطح پر چلانے کیلئے منظوری کا انتظار رہے گا۔ کلکتہ ہائیکورٹ کی ایک ڈیویژن بنچ نے ریاستی سکریٹری، معتمدداخلہ اور ڈی جی پی کو بی جے پی کے تین نمائندوں کے ساتھ 12 ڈسمبر کو ایک اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ 14 ڈسمبر کو جلوس نکالنے کے بی جے پی کے فیصلہ کے سلسلہ میں بات چیت کی جاسکے۔

پرساد کھانے سے 9 افراد
فوت ،دیگر 75 بیمار
بنگلورو ۔ 14 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 9 افراد بشمول ایک لڑکی اور ایک خاتون ہلاک ہوگئے اور دیگر 80 بیمار ہوگئے جبکہ انہوں نے صلا وادی دیہات ضلع چامراج نگر میں پرساد کھایا تھا۔ محکمہ صحت کے حملہ کے بموجب 8 افراد کی حالت جو میسورو ہاسپٹل میں زیرعلاج ہیں ، نازک ہے۔