پٹھانم تٹا (کیرالا) 2 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی جمعہ کے دن ایک عمر رسیدہ سبری مالا یاترا کی نعش پہاڑیوں پر سے دستیاب ہونے کے واقعہ پر احتجاج کررہی ہے۔ بی جے پی نے الزام عائد کیا ہے کہ 60 سالہ سیوا داسن پولیس کارروائی کے دوران ہلاک ہوگیا جو یاتریوں کے خلاف سپریم کورٹ کے تاریخ ساز فیصلہ کے بعد بھکتوں کے خلاف کی گئی تھی لیکن پولیس نے کہاکہ یہ ایک حادثہ تھا۔ سیواداسن کی نعش جنگلاتی علاقہ سے کل دستیاب ہوئی۔ بی جے پی کی ہڑتال کی وجہ سے دوکانیں اور تجارتی ادارے بسیں اور آٹو رکشا بند رہے۔