پٹنہ 19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اپنی قدیم حریف پارٹی بی جے پی پر شدید تنقید کرتے ہوئے نتیش کمار نے آج الزام عائد کیاکہ وہ بہار کے امیج کو تباہ کررہی ہے۔ بی جے پی نے ’’افواہیں‘‘ پھیلاکر اور خوف کا ماحول پیدا کرکے ’’بہار کے برانڈ‘‘ کو مسخ کردی ہے۔ سخت محنت کے 8 سال بعد ہم نے بہار کو ایک اچھی حکمرانی دی ہے اور اس ریاست کا نام روشن کیا تھا۔ معاشی ترقی تیز ہوئی تھی۔ قانون نظم و نسق کی صورتحال پر سختی سے نظر رکھی گئی تھی اور اہم ترین انفراسٹرکچر شعبہ میں زبردست ترقی لائی گئی تھی لیکن اب بی جے پی نے اس ریاست کو بدنام کرنے کا بیڑہ اُٹھایا ہے۔ اپنے حقیر سیاسی فوئد کے لئے عوام الناس میں خوف کا ماحول پیدا کردی ہے۔