بی جے پی نے اپنی راہ منتخب کرلی ہے : ادتیہ ٹھاکرے کا ریمارک

ممبئی ۔ 25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا میں شیوسینا بی جے پی اتحاد ٹوٹنے کے بعد شیوسینا نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی نے اپنی راہ منتخب کرلی ہے۔ برے دن کے دوران پارٹی نے یہ موقف اختیار کیا۔ شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے کے فرزند ادتیہ ٹھاکرے نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ 25 سال قدیم اتحاد کو توڑنے کیلئے مفاد حاصلہ طاقتیں ذمہ دار ہیں۔ یہ بہت بڑی افسوس کی بات ہیکہ ریاستی بی جے پی نے 25 سال قدیم حلیف پارٹی شیوسینا سے دوری اختیار کرلی۔ ہم ایک دوسرے سے اس وقت الگ ہوئے ہیں جب برے دن آئے ہیں۔