بی جے پی میں تنظیمی ردوبدل

نئی دہلی ۔ /21 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) تنظیمی ذمہ داریوں میں تبدیلی لاتے ہوئے صدر بی جے پی امیت شاہ نے آج جنرل سکریٹری اوم ماتھر کو کلیدی ریاست اترپردیش کا انچارج مقرر کردیا گیا ، جہاں اسمبلی چناؤ 2017 ء میں ہوں گے ۔ ماتھر پارٹی کے مہاراشٹرا میں انتخابی انچارج تھے جہاں بی جے پی پہلی مرتبہ حکومت کی سربراہی کرنے والی ہے ۔ بی جے پی نے یو پی میں لوک سبھا انتخابات میں شاندار مظاہرہ کیا تھا ۔