بی جے پی صدر امیت شاہ کا کل سے پرانے میسور کا دورہ

بنگلورو ۔ 29مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) کرناٹک میں متوقع اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بی جے پی سربراہ امیت شاہ کل سے پرانے میسور علاقہ کے دورہ پر ہوں گے ۔ اپنے اس انتخابی مہم کے دورہ کے تحت بی جے پی سربراہ میسور سمیت ماندیا ‘ راما ناگرد اضلاع کا دورہ کریں گے ۔ یاد رہے کہ ان چار اضلاع کی 26اسمبلی نشستوں پر بی جے پی گذشتہ انتخابات میں ایک بھی نشست پر کامیابی حاصل نہیں کی تھی ۔ اس پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے امیت شاہ کا یہ دورہ کافی اہمیت کا حامل ہیں ۔ اس ضمن میں اہم بات ان کی دلت لیڈروںسے ملاقات اور ان کیلئے آگے کے لائحہ عمل کا اعلان ہے ۔ مزید براہ کہ یہ علاقہ چیف منسٹرسدارامیا کا آبائی گڑھ ہے ۔اس سے قبل اس علاقہ کے دو روزہ دورہ پر راہول گاندھی میسور تشریف لاچکے ہیں۔