بی جے پی رکن اسمبلی گوشہ محل راجہ سنگھ کیخلاف مقدمات درج

یوٹیوب پر نفرت انگیز ویڈیوز اَپ لوڈ کرنے کی شکایت پر پولیس کارروائی

حیدرآباد۔ 24 ڈسمبر (سیاست نیوز) فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو متاثر کرنے کی غرض سے مسلسل اپنی اشتعال انگیز تقاریر کے ذریعہ زہر افشانی کرنے والے رکن اسمبلی حلقہ گوشہ محل ٹھاکر راجہ سنگھ کے خلاف انسپکٹر گولکنڈہ مسٹر خلیل پاشاہ نے بتایا کہ محمد عرفان نے راجہ سنگھ کے خلاف ایک شکایت درج کروائی جس میں بتایا گیا کہ راجہ سنگھ اپنے اشتعال انگیز تقاریر کو ’’یو ٹیوب‘‘ پر اپ لوڈ کرتے ہوئے سماج کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو شدید طور پر بگاڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راجہ سنگھ کے خلاف زیرالتواء مقدمات کی تفصیلات کو بھی انفارمیشن ایکٹ کے تحت محمد عرفان نے حاصل کیا ہے۔ گولکنڈہ پولیس نے راجہ سنگھ کے خلاف تعزیراتِ ہند کی دفعہ 153(A) (دو فرقوں کے درمیان منافرت پھیلانا) اور 295(A) (دانستہ طور پر مذہبی جذبات کو بھڑکانا) کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔