بی جے پی رکن اسمبلی کیخلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی شکایت

ودیشا، 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے ضلع ودیشا کے بھارتیہ جنتا پارٹی رکن اسمبلی اوماکانت شرما کے خلاف کانگریس نے الیکشن کمیشن سے مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی شکایت کی ہے ۔ ان پر الزام ہے کہ سرونج رکن اسمبلی اوماکانت شرما اور ان کے بڑے بھائی اور سابق وزیر لکشمی کانت شرما مندر کے احاطے میں سیاسی تقریر کر رہے تھے ۔ اس پروگرام کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کانگریس پسماندہ طبقے سیل اور کارکنوں نے اس کی شکایت مجسٹریٹ سے کی ہے ۔ سرونج کے ایس ڈی ایم بی بی شریواستو نے بتایا کہ ان کے پاس کانگریس کی جانب سے ایک شکایت آئی ہے . شکایتی درخواست میں رکن اسمبلی اوماکانت شرما اور ان کے بھائی لکشمی کانت شرما کے نام ہیں۔ شکایت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ مذہبی جذبات کی بنیاد پر ووٹ کی اپیل کی گئی ہے۔
شکایت کی باقاعدہ تفتیش ہوگی۔