مرکز میں پارٹی کو اکثریت حاصل، انتخابی وعدہ پورا کرنا ضروری
الہ آباد ۔ 22 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وشوا ہندو پریشد نے آج بی جے پی سے مطالبہ کیا کہ وہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے وعدہ کو پورا کریں۔ پارلیمنٹ نے اپنے بل بوتے پر اکثریت حاصل کرنے والی بی جے پی کو انتخابی وعدہ پورا کرنا ضروری ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کی زیرقیادت حکومت نے ایودھیا میں اپنے وعدہ کو بروئے کار لانے کا تیقن دیا تھا۔ متنازعہ مقام پر تام مندر کی تعمیر کیلئے اب صحیح وقت آ گیا ہے۔ 1999، 2004ء کے دوران جب بی جے پی اقتدار میں تھی، اس وقت کے وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی نے رام مندر کی تعمیر کیلئے بہانہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی حکومت مخلوط ہے۔ وہ رام مندر کی تعمیر سے قاصر ہیں۔ وی ایچ پی کے بانی صدر اشوک سنگھل نے کہا کہ نریندر مودی پوری اکثریت حاصل ہوئی ہے۔ انہیں کسی قسم کی مجبوری نہیں ہے۔ مودی کی قیادت میں پارٹی نے مکمل اکثریت حاصل کرلی ہے تو رام مندر کی تعمیر کا خواب پورا ہونا چاہئے۔ مودی حکومت کو اپنے اختیارات بروئے کار لاتے ہوئے رام مندر کی تعمیر میں تاخیر نہیں کرنی چاہئے۔ وی ایچ پی کا ایقان ہیکہ اس مسئلہ کو عدالتوں کے ذریعہ حل نہیں کیا جاسکتا اس لئے حکومت سری رام جنم بھومی پر رام مندر کی تعمیر کا بیڑہ اٹھائے۔