محبوب نگر 30؍مئی۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)یو پی اے دور میں ہوئی بد عنوانیوں کی پردہ پوشی کیلئے کانگریس ‘نریندر مودی حکومت پر الزامات لگانے میں مصروف ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی بی جے پی کے نائب صدر ناگو راو ناماجی نے مستقر محبوب نگر کے پارٹی آفس پر پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ملک کو تمام شعبوں میں پست کردیا ۔ کانگریس بی جے پی حکومت کو سوٹ بوٹ پارٹی کا جو نام دے رہی ہے وہ نا مناسب ہے ۔ انہوں نے ماضی میںمنموہن سنگھ کے دوروں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ عہدہ سنبھالتے ہی ایک سال میں 43 بیرونی دورہ کئے لیکن بیفیض رہے جبکہ نریندر مودی نے ایک سال میں 47 مرتبہ عالمی ممالک کے دورہ کرتے ہوئے ان ممالک سے بہتر تعلقات استوار کئے اور ہندوستان کے اخبار اور ساکھ کو بحالکیا ۔ انہوں نے ریاستی حکومت پر الزام لگایا کہ سری سیلم پروجکٹ کے تحت جس کی اراضیات آئی ہیں ان کے باز آبادی کاری اور مسائل کو حل کرنے میں ریاسیت حکومت ناکام ہوچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر گز نئے پروجکٹس کے خلاف نہیں ہیں تاہم زیر التواء پروجکٹس کی عاجلانہ تکمیل کے حق میں ہے ۔ انہوں نے ضلع کلکٹر سے مطالبہ کیا کہ وہ ضلع میں مشن کاکتیہ کے تحت جاری کاموں پر وائیٹ پیپر جاری کریں اور اب تک ہوئے مصارف کو منظر عام پر لایا جائے ۔ انہوں نے اظہار تاسف کرتے ہوئے کہا کہ اب جبکہ جشن تلنگانہ کو صرف 2 دن باقی رہ گئے ہیں ابھی تک فنڈز جاری نہیں کئے گئے ۔ انہوں نے برسر اقتدار پارٹی پر الزام لگایا کہ وہ اپنے ذآتی مفادات کیلئے لوٹ کھسوٹ اراضات پر قبضوں کیلئے کوشاں ہیں ۔ انہوں نے برہم ہوتے ہوئے کہا کہ ہندو اوقات کی اراضیات کو نا جائز قبضوں سے آزاد کرانے کیلئے بی جے پی کارکنوں کی کوشش پر ریاستی حکومت ان پر مقدمات عائد کرہری ہے پریس کانفرنس میں ضلع سکریٹری پی بالراج ‘وائس چیر مین میونسپلٹی کے راملو و دیگر قائدین موجود تھے ۔