بی جے پی حکومت رام راج کے قیام کی سمت میں کام کررہی ہے: ۔ وزیراعلی یوگی ادتیہ ناتھ 

کھنڈوا: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ نے یہاں ایک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتر پردش او رمدھیہ پردیش میں بی جے پی حکومتیں رام راج کے قیام کی سمت میں ہی کام کررہی ہے۔اس کے مثبت نتائج بھی جلد نظر آئیں گے ۔ یوگی نے کہا کہ بی جے پی صرف اقتدار کے لالچ میں کام نہیں کرتیں بلکہ اسے اکثریتی طبقہ کے مفادات کی پوری فکر ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ۲۳؍ کروڑ آبادی والی ریاست اترپردیش کی عوام کی خدمت کرنے کا موقع ملا ہے ۔ اس سے پہلے یہاں جرائم سے وابستہ اور مافیا کی حکومت تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت آنے کے بعد سب سے پہلے غیرقانونی مذبح بند کردئے ۔بد معاشوں او رمافیا سے سختی سے نمٹا گیا۔ جس کے نتیجہ میں آج وہاں سکون کا ماحول ہے ۔خواتین آزادی سے گھر سے نکل سکتی ہیں ۔ وزیراعلی نے کہا کہ شری رام نے بن باس کے دوران سب سے زیادہ مدھیہ پردیش کے چترکوٹ اور چھتیس گڑھ میں گذارا۔انہوں نے کہا کہ یہاں بی جے پی حکومت رام راج کے قیام کی سمت میں کام کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ رام یہ ہے کہ غریبوں کی خدمت بلالحاظ مذہب وملت کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک میں دہشت گردی ، نکسل وادی ، بدعنوانی کو پیدا کرنے والی پارٹی کانگریس ہے ۔راہل گاندھی پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی مندر میں ایسے بیٹھتے ہیں جیسے مسجد میں نمازپڑھنے بیٹھے ہیں ۔ان پر بھروسہ مت کرنا ۔ وزیراعلی یوگی نے کہا کہ ترقی کے ہر پیمانے پر بی جے پی حکومت نے بہترکارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔