نئی دہلی ؍ ممبئی 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے سینئر رکن چنتہ من وانگا کا آج نئی دہلی میں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 67 سال تھی۔ وزارت پارلیمانی اُمور کے ذرائع نے کہاکہ وانگا کی موت کے باوجود یکم فروری کو مرکزی بجٹ کی پیشکشی پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔ یکم فروری کو ایوان کی کارروائی کے آغاز کے ساتھ ہی اسپیکر کی جانب سے تعزیتی قرارداد پڑھی جائے گی لیکن آج اور کل پارلیمنٹ کے اجلاس منعقد نہیں ہوں گے۔ گزشتہ سال پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے صدرجمہوریہ کے خطاب کے دوران انڈین یونین مسلم لیگ کے رکن ای احمد اچانک گر پڑے تھے اور ان کے انتقال کے باوجود حکومت مقررہ وقت پر ہی بجٹ پیش کی تھی۔