بی جے پی ایم پی نے منسٹر کو چور کہا‘ ویڈیو ہوا وائیرل

بھوپال: ایک ویڈیو میں بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ شیوراج سنگھ چوہان حکومت کے ایک منسٹر کو برسرعام چور کہہ رہے ہیں مذکورہ ویڈیو وائرل ہوا اور برسراقتدار حکومت کے لئے باعث شرم بھی بن رہا ہے۔

مذکورہ ویڈیومیں چہارشنبہ کے روز ضلع بالگھاٹ کے مالن گنج میں ’’ سب کا ساتھ سب کا وکاس‘‘ کے عنوان پر حکومت کی تعاون سے منعقدہ تقریب مقامی رکن پارلیمنٹ بودھ سنگھ بھگت اور ریاست کے وزیر زراعت گوری شنکر بیسن کے برسرعام بحث کرتے ہوئے دیکھے گئے۔

دونوں کے درمیان گرما گرم بحث اس وقت شروع ہوئی جب ایک کسان بینچ‘ زراعت اورکھیت کے متعلق پریشانیاں بیان کررہا تھااسی دوران منسٹر نے مداخلت کرتے ہوئے کسان کی سرزنش کی۔کسان کی شکایت پر مشتعل منسٹر جس نے اس کو تقریب سے چلے جانے کو کہا

۔تاہم مسٹر بھگت نے کسانوں کے تئیں منسٹر کے بازیبا رویہ پر برہمی ظاہر کی جس کے نتیجے میں دونوں کے درمیان گرما گرم بحث شرو ع ہوگئی۔منسٹر نے اس عزم کے ساتھ وہاں روانہ ہوگئے کے مستقبل میں مذکورہ علاقے میں اس قسم کے کسی بھی تقریب میں وہ شریک نہیں ہونگے۔

بعدازاں مسٹر بھگت نے اس کے جواب میں کہاکہ’’ ضلع میں اگر منسٹر تقریب میں شرکت نہیں کرنے ائے تو مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

ایسے کئی منسٹرس میں نے دیکھیں ہیں۔ کس کوفرق پڑتاہے ایسے’چور‘ منتری کا؟۔ بی جے پی کے دوسینئر لیڈرس کی برسرعام لڑائی کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

بالگھاٹ میں ہی ایک تقریب کے دوران مسٹر بھگت نے منسٹر کو انتباہ دیا کہ تھا کہ وہ انہیں نذر انداز کرنے کی کوشش نہ کریں جس کے بعد دونوں میں گرما گرم بحث بھی ہوئی تھی۔