بی جے پی افس میں خراب واستو پارٹی کی پریشانیو ں میں اضافہ کاسبب بن رہا ہے 

پارٹی کا وار روم اب اشوک روڈ پر واقعہ بی جے پی کے پرانے دفتر میں منتقل‘ امیت شاہ بھی وہیں بیٹھیں گے۔

نئی دہلی۔ بی جے پی کو نیا پارٹی ہیڈکوارٹر راز نہیںآرہا ہے ۔ پارٹی کا نیا دفتر عالیشان عمارت میں پچھلے سال ہی منتقل کیاگیاتھا۔ کہاجارہا ہے کہ نئی عمارت میںآنے کے بعد ایک کے بعد دوسری شکست کا بی جے پی کوسامنا کرنا پڑا ہے۔ پارٹی کی اس عمارت میں ’’واستو ‘‘خراب ہے۔

اس کے پیش نظر صدر بی جے پی امیت شاہ نے پارٹی کے پرانے دفترجو اشوک روڈ پر ہے میں ہی بیٹھنے کا فیصلہ لیاہے۔وہاں ان کے دفتر کو نیا طریقے سے تیار کیاجارہا ہے ۔۔

اس پارٹی دفتر میں کام کرکے بی جے پی نے 2014کے لوک سبھا الیکشن میں پارٹی نے بڑی جیت حاصل کی تھی جس میں شاہ کا اہم رول رہاتھا۔پچھلے سال فبروری میں وزیراعظم نریندر مودی نے پارٹی کے نئے دفتر کا افتتاح کیاتھا۔ اسی روز تریپورہ اسمبلی الیکشن کے نتائج بھی برآمد ہوئے تھے۔

بی جے پی نے پچیس سال سے اقتدار پر فائز بائیں بازو کو یہاں پر شکست دی تھی۔مئی میں کرناٹک اسمبلی الیکشن میں سب سے بڑی پارٹی ہونے کے بعد بھی وہ حکومت تشکیل دینے میں ناکام رہی ۔

یہی حالات مدھیہ پردیش‘ چھتیس گڑپ اور راجستھان میں بھی رہے۔ بی جے پی لیڈروں کا کہنا ہے کہ الیکشن کے لئے پارٹی کا وار رام اشوک روڈ پر واقع پارٹی ہیڈکوارڈر میں ہے ‘ اس لئے امیت شاہ زیادہ وقت وہیں گذاریں گے۔

شاہ نے پارٹی کے پرانے دفتر میں واستو کی خرابی کو ٹھیک کرنے کیلئے اس میں داخلہ کے لئے ایک نیا گیٹ بنایاتھا ۔ اس کے علاوہ انہوں نے کئی تبدیلیاں بھی کرائی تھیں۔