کولکتہ۔ 30 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی اور سی پی آئی ایم کے قائدین کل گورنر مغربی بنگال کے این ترپاٹھی سے ملاقات کریں گے اور ضلع بیربھم میں تشدد سے متاثرہ موضع مکرا کا دورہ کرنے سے نظم و نسق کے روکنے پر اپنے احتجاج سے واقف کرائیں گے۔ ریاستی بی جے پی صدر راہول سنہا نے کہا کہ ہم کل گورنر سے ملاقات کررہے ہیں اور انہیں ریاست کی صورتِ حال خاص کر مکرا میں ہونے والے تشدد کے واقعات سے واقف کرائیں گے۔